بھارتی ریاست بہار کے گاؤں بنیاپور میں گائے چوری کے الزام میں ہجوم نے مار مار کر تین افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق جمعے کو پک اپ وین میں چار افراد جانوروں کو لے جا رہے تھے کہ گاؤں والوں نے انہیں مویشی چور قرار دے کر پکڑ لیا اور اتنا مارا کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ہلاک افراد کے اہل خانہ نے واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے گاؤ رکھشک کے نام پر متعدد افراد کو قتل کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments