اداکار اور میزبان محسن عباس حیدر کی جانب سے اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی پھٹ پڑیں۔گذشتہ روز اداکار اور میزبان محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر پر تشدد اور بےوفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے زخموں والی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔فاطمہ سہیل کے الزامات کے بعد اداکار محسن عباس نے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔آج جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے بتایا کہ جب تین ماہ کی حاملہ تھی اس وقت بھی محسن نے مجھ پر تشدد کیا، میں نے اپنا گھر بچانے کی بہت کوشش کی لیکن انہوں نے میرے نمبر بلاک کر دیئے تھے۔فاطمہ سہیل کا مزید کہنا تھا کہ محسن میڈیا کو کنفیوز کرنا چاہتا ہے، یہ جھوٹ ہے کہ میں نے گھر اپنے نام کرنے کا تقاضہ کیا۔انہوں نے کہا کہ محسن کا ایک ماڈل کے ساتھ افیئر تھا جس کا اعتراف اس ماڈل نے بھی کیا تھا۔بچے کے خرچے کے حوالے سے محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے بتایا کہ محسن بچے کا خرچہ اٹھا رہے ہیں۔شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ کیا کوئی کسی کو یہ حق دیتا ہے کہ اس پر یا کسی اور پر ہاتھ اٹھایا جائے؟ یہ ناقابل معافی جرم ہے، ہم سب اس طرح کے تشدد کے واقعات کو بہت معمولی سمجھتے ہیں، خدارا اپنے بچوں کے لیے ہی سہی اسے روکیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“اہلیہ پر مبینہ تشدد: شوبز شخصیات کی محسن عباس پر تنقید” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
yeah its not a good thing that u abuse your wife and child