اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔گزشتہ چند روز سے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجی اہلکار شہید اور شہری زخمی ہوئے ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق 22 جولائی کو ایل او سی پر باگسر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ محمد ریاض شہید ہوئے اور 18 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ 23 جولائی کو بھارتی فورسز نے تتہ پانی، جندوٹ، بن چڑیاں سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری چاند بی بی شہید ہوئیں اور تین شہری زخمی ہوئے۔ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments