اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا کی مدت کے تعین کا نوٹس لے لیا جس میں عدالت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ عمر قید پانے والے مجرم کو 25 سال جیل کاٹنا ہوگی یا اس کی ساری عمر جیل میں گزرے گی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نوٹس ہارون الرشید بنام اسٹیٹ مقدمہ کی سماعت کے دوران لیا۔دورانِ سماعت وکیل نے بتایا کہ ہارون الرشید کو قتل کے 12 مختلف مقدمات میں 12 مرتبہ عمرقید کی سزا ہوئی، مجرم 1997 سے جیل میں ہے، 22 سال سزا کاٹ چکا ہے، عدالت عمرقید کی 12 سزاؤں کو ایک ساتھ شمار کرنے کا حکم دے۔وکیل کے مؤقف پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا یہ غلط فہمی نہیں، عمرقید کی سزا کی مدت 25 سال ہے، بڑے عرصے سے ایسے کیس کا انتظار تھا جس میں عمر قید کی مدت کا فیصلہ کریں، جیل کی سزا میں دن رات شمار کیے جاتے ہیں، اس طریقے سے مجرم 5 سال بعد باہر آجاتا ہے، بہت سی غلط فہمیوں کے درست کرنے کا وقت آگیا ہے، عمرقید کی مدت کے تعین کا معاملہ عوامی اہمیت کا ہے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور ساتھ ہی عدالت نے اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور پراسیکیوٹرز جنرل کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو معاملہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments