اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی اداکار فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ ہفتے ایک نجی چینل پر اداکار فردوس جمال نے ماہرہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کسی کو برا لگے یا اچھا، ماہرہ خان ہیروئن اسٹف نہیں ہے، وہ درمیانے درجے کی ماڈل ہے، وہ اچھی ایکٹرس نہیں اور اچھی ہیروئن بھی نہیں، سوری ٹو سے، ایک تو اس کی عمر زیادہ ہے، مطلب اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتی بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں‘۔ایسے میں متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر ماہرہ کو سپورٹ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی لیکن اداکارہ نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔تاہم اب ماہرہ خان نے خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک مثبت پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی جانب سے تنقید کا جواب دیا اور ان کو زبردست سپورٹ کیا۔ماہرہ خان لکھتی ہیں کہ میں نے کسی کو اپنی حمایت کرنے کے لیے نہیں کہا تھا لیکن جیسے سب نے خود سے میرا ساتھ دیا اس نے مجھے مزید خاص بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور فنکار میں اپنی انڈسٹری پر فخر محسوس کرتی ہوں، میں اپنے سینئر فنکاروں کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری طرح کئی افراد کے لیے راستے ہموار کیے۔اداکارہ کا کہنا تھا میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں نے وہ کیا جو سوچا اور جو صحیح تھا اور کبھی بھی خود کو دوسروں کی سوچ کا شکار نہیں ہونے دیا کہ ان کے مطابق میرے لیے کیا صحیح تھا۔ماہرہ نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اس نفرت بھری دنیا میں محبت کا انتخاب کرتے ہیں، دوسروں کی رائے کو برداشت کرتے ہیں اور اپنی لڑائی کو نظریوں کےخلاف کرتے ہیں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک کامیاب عورت کی یہ سوچ خوف نہیں بلکہ یہ ایک خوبصورتی اور خودمختاری ہے۔آخر میں ماہرہ لکھتی ہیں کہ ایک دوسرے پر انگلی اٹھانا بند کرتے ہیں تاکہ ہمارا ملک اور انڈسٹری ایسے ترقی کرے جیسے کسی نے نہ کی ہو۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments