احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی۔نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کرنی ہے، مزید ریمانڈ دیا جائے۔نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو 15 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران جج محمد بشیر کا شاہد خاقان عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ اپنا وکیل کر لیں جو ریمانڈ کی مخالفت کر سکے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں اپنی وکالت خود ہی کروں گا، میں خود اُس وقت وزیر تھا اس لیے ایل این جی کیس کو بہتر سمجھتا ہوں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ میں نیب والوں کو بھی ایل این جی سمجھاؤں گا بس کچھ وقت چاہیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments