مظفرآباد ترجمان محکمہ داخلہ آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر نے ایک پریس ریلیز میںشہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقہ جات میں دشمن کی طرف سے سویلین آبادی بالخصوص بچوں کی جانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کھلونا نما کلسٹربم، مارٹر شیل اور توپ کے گولے پھینکے جا رہے ہیں۔لائن آف کنٹرول کے قریب آبادیوں کو اگر ایسی کوئی چیز نظر آئے تو اسے ہر گز ہاتھ نہ لگائیں اور قریبی پولیس سٹیشن ،معززین علاقہ، شہری دفاع کے کسی افسر یا ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو مطلع کریں۔ کیونکہ یہ دھماکہ خیز مواد جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے مقامات پر فوری پہرہ دارء کا انتظام کیا جاہے تاکہ بچوں کو ایسی چیز سے محفوظ رکھا جاسکے جبکہ مساجد اور مقامی زرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلائی جاہے۔لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع جامع مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات اور دیگر ذرائع سے اعلانات کروائے جائیں کہ آئی ای ڈی (دھماکہ خیز مواد )کی موجودگی کی اطلاع دینے والے شخص کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔جبکہ IEDنصب کرنے والے یا کسی بھی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث مشتبہ شخص کی شناخت اور اطلاع دینے پر 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ آبادی والے علاقوں میں کھلونا بم،ماٹر شیل اور گولے پھینکے جا رہے ہیں۔ جب کوئی شخص انکو اٹھا تا ہے تو یہ پھٹ جاتے ہیں جس سے قیمتی انسانی جانوں کو ضیائع ہونے کا احتمال ہے۔محکمہ داخلہ نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہریوں کو اس سے محفوظ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments