بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی کی مخلصانہ پاکستانی پیشکش ماننے سے انکار کر دیا۔دو روز قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن جادھو کت قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کر دی ہے۔بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش ماننے سے انکار کرتے ہوئے ’را‘ کے جاسوس سے ملاقات کے لیے شرائط بھی رکھ دیں۔جاسوس ہونے کے باوجود بھارت کا مطالبہ ہے کہ ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن جادھو تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کی جائے۔خیال رہے کہ 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارت کی را کے جاسوس کو بری کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور پاکستان کو بھی کہا تھا کہ بھارت کو کلبھوشن جادھو تک کونسلر رسائی دی جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments