امریکا نے روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک اہم معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا جس کے بعد مغربی دفاعی اتحاد (نیٹو) میں شامل ممالک اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔امریکا اور روس کے درمیان انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس (آئی این ایف) نامی معاہدہ سرد جنگ کے دور میں 1987 میں ہوا تھا جس پر اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن اور سوویت رہنما میخائل گورباچوف نے دستخط کیے تھے۔نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو دونوں نے معاہدے کے ختم ہونے کا ذمہ دار روس کو ٹھہرایا ہے۔نیٹو سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کوشش کرے گی کہ امریکا اور روس کے درمیان معاہدہ ختم ہونے کے بعد خطے میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع نہ ہو۔رواں برس فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر روس نے مذکورہ معاہدے کی پاسداری یقینی نہ بنائی تو 2 اگست کو امریکا معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا۔گزشتہ برس اکتوبر میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ روس معاہدے پرعمل نہیں کررہا، اس لیے ہم بھی اس معاہدے پر قائم نہیں رہ سکتے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments