کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے فٹ پاتھوں اور پارکوں سے پولیس چوکیاں ہٹانے کے لیے 9 اگست تک کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کراچی کے فٹ پاتھ اور پارکوں سے پولیس اور رینجرز کی چوکیاں ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں حالیہ دنوں شدید بارشیں ہوئیں، ہم نے دیکھا کہ چند لوگ کیفے پیالہ پربیٹھے چائے کے مزے لوٹ رہے تھے اور چند افراد نے توصرف دفتر سے ہی بیٹھ کر معلوم کیا کہ کرنٹ لگنے سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں۔سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ میئر کراچی وسیم اختر رین کوٹ پہن کربارش کے پانی سے محفوظ ہوتے رہے جب کہ ان کے اردگرد کے تمام لوگ بھیگتے رہے، شہری ہر چیز کو دیکھ رہے ہیں آپ کو اندازہ نہیں کہ اس کے اثرات کیا ہوں گے۔عدالت نے کہا کہ وفاق کی جانب سے اب کراچی کوصاف کرنے کا بیڑا اٹھایا گیا ہے حالانکہ شہری حکومت، صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہے، اگر وفاقی حکومت بھی فیل ہوجاتی ہے تو آپ کو اندازہ ہے کہ کیا ہوگا۔بعدازاں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پولیس چوکیاں ہٹانے کے لیے 9 اگست تک کی مہلت دی اور اسی روز اس حوالے سے مکمل رپورٹ بھی طلب کرلی جب کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments