اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ سمجھوتا ایکسپریس ہم نے کل وزیراعظم کی اجازت سے بند کی، کھوکھرا پار اور مونا باؤ کےدرمیان تھر ایکسپریس بھی بند کررہے ہیں جو آج رات 12 بجے تک بند کردی جائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہوا، عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں، جو کشمیریوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا وہ غدار ابن غدار ہے، راولپنڈی کی لال حویلی کاسری نگر کے لال چوک سےخون کا رشتہ ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا 1800 کلومیٹر کا ٹریک پاکستان کی معاشی صورتحال بدل دے گا، ایم ایل ون کے نئے ٹریک پر 160 اسپیڈ پر ٹرین چلے گی، یہ منصوبہ پاکستان کے 70 فیصد حصے سے گزرے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز سارے شریف خاندان کو شوگر لگا دے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments