سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دے دیا۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتاہے، قوموں کو مشکل وقت میں قربانی دینی پڑتی ہے اور قربانی دینے کا آغاز عمران خان نے اپنی ذات سےکیا، حکومت نے اپنے اخراجات کم کیے جس کا حکومت کو استحقاق تھا۔انہوں نے کہا کہ جب لیڈر چور ہو تو قوم اس کو فالو کرتے ہوئے گھر گھر میں ڈاکو اور چور پیدا کرتی ہے، آج رسیدیں اور منی ٹریل کی بات ہو تو مخالفین کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے، عمران خان پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیردونوں لازم و ملزوم ہیں، 14 اگست کو پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا لہرائے گا، دنیا پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کررہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے لیکن مودی موجودہ دور کا ہٹلر ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments