اسلام آباد: مسئلہ کشمیر اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹرانتظامیہ نے صدر پاکستان عارف کوبھی نوٹس بھیج دیا ، شیریں مزاری کا کہنا ہے ٹوئٹر بدمعاش مودی کا ترجمان بننے کے چکر میں حدیں عبورکرگیا۔ بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانیے سے پریشان مودی سرکار نے ٹویٹر انتظامیہ کو صدر پاکستان کی شکایت لگا دی تاہم ٹویٹر انتظامیہ نے عارف علوی کا سوشل میڈیا اکاونٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔صدرمملکت عارف علوی کے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر ٹویٹس بھارت کی مودی سرکار کو ہضم نہ ہوئے۔ بھارتی حکام نے ٹویٹر انتظامیہ کو شکایت کر دی جس پر ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو نوٹس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ٹوئٹربدمعاش مودی کاترجمان بننے کے چکرمیں حدیں عبورکرگیا، ٹوئٹرانتظامیہ کا صدرپاکستان عارف علوی کو نوٹس بھیجناعجیب مذاق ہے۔صدرپاکستان مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر ٹوئٹر پر مسلسل آواز اٹھا رہے تھے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ صدرمملکت کو ٹویٹر انتظامیہ کی ای میل مضحکہ خیزہے، ٹویٹرانتظامیہ سرکش مودی کی حمایت میں بہت آگے نکل گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ نے صدر مملکت کا ٹویٹر اکاونٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments