اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق آصف زرداری کا پمز اسپتال میں معائنہ کیا گیا جہاں تین رکنی بورڈ نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو کمر کا شدید درد لاحق ہے جس کے باعث ان کی فزیو تھراپی کی جائے گی۔واضح رہےکہ ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، ميڈيکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بھجوايا گيا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments