گوہاٹی: سابق بھارتی صدر فخر الدین علی احمد کے افراد خاندان کو بھی بھارتی شہریت سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ فخرالدین علی احمد کے افراد خاندان کے نام آسام میں شائع این آر سی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ کے پی آئی کے مطابق سابق صدر فخر الدین علی احمد کے بھانجے ضیا الدین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے خاندان کے نام این آر سی فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نام گذشتہ سال جاری مسودہ فہرست میں بھی شامل نہیں تھے ۔ ضیا الدین آسام کے کامروپ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ یاد رہے انتہا پسند بھارتی حکومت نے مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے آسام میں بسنے والے 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی ہے۔ نیشنل رجسٹر سیٹیزن (این آرسی) وہ متنازع فہرست ہے جس میں لوگوں نے یہ شواہد حکومت کو دیئے ہیں کہ وہ 24 مارچ 1971 سے قبل شہر میں آئے تھے۔جن لوگوں کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے انہیں 120 دن کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی حکومت ان لوگوں کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے۔مودی سرکار نے اس ضمن میں مقف اپنایا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر بسنے والے بنگلہ دیشی تارکین وطن کی تصدیق کے لئے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔گذشتہ برس ریاست کے شہریوں کی ایک عبوری فہرست جاری کی گئی تھی جس میں 40 لاکھ سے زیادہ باشندوں کو شہریت سے باہر رکھا گیا تھا۔انتہا پسند مودی سرکار نے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر شہر کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ہزاروں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو تعینات کررکھا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“سابق بھارتی صدر فخر الدین علی احمد کے افراد خاندان کو بھی بھارتی شہریت سے محروم کر دیا گیا ہے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
sad news
http://siyasat.pk/