بھارتی کرکٹر محمد شامی کے بیوی پر تشدد کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی وارنٹ کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے 15 روز کے اندر ضمانت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں تاہم محمد شامی اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شریک ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے گزشتہ سال ان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد محمد شامی اور ان کے بھائی کو گرفتار کیا گیا جب کہ محمد شامی کی اہلیہ کو بھی اپنے شوہر کے گھر جاکر شور شرابا کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہا کیا گیا۔اس حوالے سے چند ماہ قبل میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں محمد شامی کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی توجہ صرف اور صرف کرکٹ پر ہے، بھارتی کرکٹر پرعزم تھے کہ ان پر ان کی اہلیہ کی جانب سے لگنے والے الزامات انہیں متاثر نہیں کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments