ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے تیاریاں مکمل ہیں۔کرتار پور راہداری پر مذاکرات کے لیے بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اٹاری میں راہداری پر پاک بھارت مذاکرات کا تیسرا دور ہو گا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان بابا گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم نے کرتارپور کھولنے کا اقدام سکھ اقلیتوں کے لیے اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری پر پاکستان کی جانب سے تیاریاں مکمل ہیں اور 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے کہا کہ بھارت نے 5 ہزار سکھ یاتریوں کی لسٹ دی ہے، 5 ہزار سے زائد سکھ یاتری بھی آنا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارتی حکام کے ڈوزیئر کا جواب دے دیا ہے لیکن ڈوزیئر سے متعلق نہیں بتا سکتا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments