مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس اور کھانے کے کلچر میں نمایاں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ قومی اکیڈمی اور قائد اعظم ٹرافی میچوں میں مرغن کھانوں پر پابندی لگادی گئی ہے، انہوں نے کھلاڑیوں کے لئے فٹنس کو لازمی قرار دے دیا ہے۔مصباح پلیئرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے روزانہ قذافی اسٹیڈیم آکر قائد اعظم ٹرافی کے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مصباح الحق تماشائیوں میں چلے گئے اور ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن لاہور میں ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ مشاورت میں مصروف ہیں۔سڈنی سے لاہور پہنچنے کے بعد وقار یونس نے قذافی اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ دیکھا اور باؤأنڈری لائن پر وہ بولروں سے بات چیت کرتے رہے۔سری لنکا کی سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ اٹھارہ اگست سے لگایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے لاہور میں کیمپ ختم ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد سمیت 6 کھلاڑیوں کو گھر جانے سے روک دیا اور ان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی فٹنس پر خاص کام کریں جب کہ ٹیموں کے کوچز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ہر کھلاڑی کی فٹنس کو مانیٹر کیا جا ئے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے سب سے پہلے قومی اکیڈمی لاہور میں کھانے کا مینیو تبدیل کرادیا ہے۔ اب اکیڈمی میں کھلاڑیوں کومرغن کھانوں کے بجائے کم گھی والے ایسے کھانے دیئے جارہے ہیں جن سے ڈائٹ کنٹرول کی جاسکے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
good work Misbah ul Haq