تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے کسی بھی سطح پر بات چیت سے انکار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہےکہ سپریم لیڈر خامنہ ای نے اعلان کیا ہےکہ امریکا سے کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی تمام قیادت کا فیصلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ کے تمام عہدیداران بھی اس پر متفقہ طور پر یقین رکھتے ہیں۔واضح رہےکہ امریکا نے سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ہتھیار بند ہیں بس صرف سعودی عرب کے جواب کا انتظار ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خاتمے کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں اور امریکا نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جب کہ یورپی رہنما دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔امریکا اور ایران کے کشیدہ تعلقات کے بعد صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحانی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات کی توقع کی جارہی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments