کراچی: جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلبی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش نہیں ہوئے۔نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں منگل کو دن 11 بجے طلب کیا تھا۔ذرائع کاکہناہےکہ سید مراد علی شاہ نیب کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے وہ اس حوالے سے اپنا جواب پہلے ہی جمع کراچکے ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس سے قبل بھی طلب کیے جانے پر پیش نہیں ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جے آئی ٹی میں نیب کے ریٹائرڈ افسر فاروق میمن کو بطور کنسلٹنٹ رکھا گیا ہے۔واضح رہےکہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں جو نیب کی حراست میں ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments