افغان طالبان نے امریکا کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر امریکی صدر ٹرمپ مستقبل میں امن مذاکرات دوبارہ بحال کرنا چاہیں تو ان کے دروازے کھلے ہیں۔بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان کے امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے افغانستان میں امن کے لیے صرف مذاکرات کو ہی واحد راستہ قرار دیا۔انہوں نے امریکا کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے کچھ غلط نہیں کیا۔شیر محمد عباس کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے ہزاروں طالبان کو قتل کیا لیکن اسی دوران اگر ایک بھی امریکی فوجی کو قتل کردیا جاتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں اس طرح کا رد عمل دینا چاہیے کیونکہ دونوں طرف سے سیز فائر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں لہٰذا ہم امید کرتے ہیں کہ دوسری طرف سے بھی مذاکرات کے حوالے سے کیے گئے فیصلے پر دوبارہ غور ہوگا۔طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ طالبان اور غیر ملکی افواج کے درمیان سیز فائر پر عملدرآمد معاہدے پر دستخط کے بعد بھی ہوگا تاہم اس وقت طالبان اور افغان حکومت کے درمیان کوئی سیز فائر نہیں ہے۔شیر محمد عباس نے تصدیق کی کہ طالبان نے امن مذاکرات میں مدد کے لیے روس اور چین تک رسائی حاصل کرلی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments