لندن میں ایک ہی خاندان کی دس خواتین نے چھاتی کے کینسر کو شکست دے کر خوب جشن منایا۔تمام خواتین کا تعلق لنکن شائر کے علاقے کونسگسبی اور بوسٹن سے ہے جو آپس میں ماں بیٹیاں، چچیاں، دیورانیاں، جیٹھانیاں اور بہوئیں ہیں۔ان تمام خواتین نے کم و بیش 15سال تک زندگی برقرار رکھنے کے لیے چھاتی کے کینسر سے جنگ کی ہے۔چھاتی کے کینسر کو شکست دینے والی خواتین کی عمر 47 سے 81 برس کے درمیان ہے جو اب بذات خود دیگر خواتین میں کینسر سے متعلق آگہی پھیلا رہی ہیں۔ان میں ایک خاتون 78سالہ جوئس ویٹ کو سب سے پہلے 2002 میں چھاتی کا کینسر تشخیص ہوا تھا جب کہ ان کے بھانجے کی اہلیہ جین ریزن کی 2017 میں کامیاب mastectomy کی سرجری کی گئی۔55 سالہ وینیسا ہو جو کینسر میں مبتلا ہونے والی اس خاندان کی 8 ویں خاتون تھیں بتاتی ہیں کہ ہم سب نے ایک ساتھ کینسر کا مقابلہ کیا ہے، اس دوران ایک دوسرے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے رہے جس سے حقیقی معنوں میں ایک دوسرے کو مدد ملی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم سب کو ایک دوسرے سے بہت مدد ملی، چونکہ ہم ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اس لیے ہم سب ایک دوسرے کے لیے موجود ہوتے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments