نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو سے ہے، ان کے آبائی علاقے میں بھی مبینہ اثاثوں کے بارے میں ہوشربا تفصیلات سامنے آئی ہیں۔لیاقت قائمخانی کے آبائی علاقے کھپرو میں پرانے واقفان حال اور قریبی خاندانی ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ کھپرو اور سندھڑی کے علاقوں میں ان کی مبینہ طور پر 500 ایکڑ سے زائد زرخیز زرعی زمین ہے۔ذرائع کے مطابق کھپرو میں لیاقت قائمخانی کا ایک ایکڑ پر محیط جدید سہولیات سے مزین سنٹرلی ایئر کنڈیشنڈ بنگلے کے علاوہ برائلر مرغی کے کئی فارمز، بھینسوں کے باڑے اور شہر کے وسط میں مارکیٹس بھی ہیں۔قریبی ذرائع کے مطابق کھپرو میں دو ایکڑ پر محیط جگہ پر شاندار پارک قائم کیا گیا ہے جس میں والد کا عالی شاہ مقبرہ تعمیر کیا گیا ہے، اس پارک نما قبرستان کا ڈیزائن کراچی کے باغ ابن قاسم سے ملتا جلتا بنایا گیا ہے۔لیاقت قائمخانی کے والد ایک عطائی ڈاکٹر تھے اور ان کے نام پر میرپورخاص میں نجی کالج بھی قائم ہے۔خیال رہے کہ نیب نے دو روز قبل سابق ڈی جی پارکس اور میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائمخانی کو اسلام آباد سے حراست میں لیا تھا اور ان کے کراچی میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران 10 ارب روپے سے زائد مالیت کی اشیاء برآمد ہوئی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments