کراچی: جمعے کوپاک افغان سرحدی علاقے ضلع مہمند میں شہید ہونے والے میجر عدیل شاہد کی تدفین آج ہوگی۔شہید میجر عدیل بہت زیادہ ملنسار تھے، ان کی شہادت سے گلستان جوہر فرحان ٹاور میں ان کے اہل محلہ بہت زیادہ افسردہ تھے۔ان کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی۔شہید عدیل شاہد کی تین بیٹیاں ہیں، انہوں نے کچھ سال قبل شہید کیپٹن کی بیوہ سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کی دو جڑواں بچیاں ہیں جن کی عمر ڈیرھ سال ہے۔بڑی بیٹی چار سال کی ہے، شہید عدیل عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی آئے تھے اور دو روز قبل فون پر انہوں نے اپنے والد سے بات کی تھی جب کہ ان کی والدہ انتقال کرچکی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments