بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان 65 اور 71 کی غلطی نہ دہرائے۔پٹنا میں خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اس کے ٹکڑے ہوسکتے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی کہ پاکستان 1965 اور 1967 کی کی غلطی نہ دہرائے۔مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخ پر بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ آرٹیکل 370 ایک ناسور کی طرح تھا جس نے جموں و کشمیر کو خونریز کیا، ان کی جماعت نے کشمیر سے متعلق اپنا وعدہ پورا کیا۔راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے آرٹیکل 370 کی منسوخ کی حمایت کی، کشمیر کو پانچ سال میں تبدیل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی وجہ سے ریاست میں دہشتگردی کو بڑھاوا ملا اور اس کے ذریعے ریاست میں دہشتگردی کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس نے جوراستہ اختیار کیا ہے اس وہ خود ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments