راولپنڈی: وفاقی وزیر ہوا بازی ترکی جاتے ہوئے پاسپورٹ گھر چھوڑ آئے۔ذرائع کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی کہ جب وفاقی وزیرغلام سرور خان استبول جانے کے لئے نیو اسلام آبادائیر پورٹ پہنچے۔روانگی کے وقت جب امیگریشن عملے نے ان کاپاسپورٹ چیک کیا تومعلوم ہواکہ وہ اپنا پاسپورٹ لانے کی بجائے غلطی سے اپنی اہلیہ کا پاسپورٹ ساتھ لے آئے ہیں۔اس پر ان کے پروٹوکول اسٹاف کو فوری طور پر ان کے گھر روانہ کیا گیا جو گھر سے پاسپورٹ لے کر ائیرپورٹ پہنچا جس کے بعد تمام کارروائی مکمل ہونے پر غلام سرور ترکی روانہ ہوگئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments