سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم لیاقت قائمخانی کو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ کون ہے لیاقت قائم خانی؟ آپ ہیں؟ جس پر سابق ڈی جی پارکس نے جواب دیا جی میں ہی لیاقت ہوں۔نیب حکام کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لیاقت قائمخانی نے بطور ڈی جی پارکس غیر قانونی الاٹمنٹ کیں، غیر قانونی طور پر باغ ابن قاسم کی زمین گلیکسی انٹرنیشنل کو دی گئی۔نیب حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ غیر قانونی طور پر اس زمین کو باغ کے ریکاڑد سے بھی باہر کر دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ لیاقت قائمخانی کے گھر سے خزانہ بھی ملا ہے، لیاقت قائمخانی کے پاس یہ مال کہاں سے آیا پتہ کرنا ہے، خزانے کی منی ٹریل بھی معلوم کرنی ہے لہذا ملزم کا 14 روزہ جسمانی دیا جائے۔لیاقت قائمخانی نے جج کو بتایا کہ میں شوگر کا مریض ہوں، پرہیزی کھانا کھاتا ہوں اور روز انسولین لینا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے زمین کی الاٹمنٹ پر ایک دستخط بھی نہیں کیا، کوئی ایک دستخط ثابت ہو جائے تو بےشک پھانسی پر چڑھا دیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments