معروف اداکارہ اقرا عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کریم کا اشتہار کرنے سے انکار کردیا۔سنو چندا ڈرامے سے مقبول ہونے والی اداکارہ اقرا عزیر کو ایک نجی کمپنی نے گورا رنگ کرنے والی کریم کے اشتہار کے لیے پیشکش کی جس کو اداکارہ نے نا مناسب قرار دیتے ہوئے آفر ٹھکرادی۔اداکارہ نے اشتہار کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ان کے منگیتر یاسرحسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پراقرا کے اس مثبت فیصلے پر انہیں سراہا۔اداکارہ اقرا عزیز کو یاسر حسین نے داد دی اور انسٹگرام پر ان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرکے خوبصورت کیپشن لکھا اور اداکارہ کی حواصلہ افزائی کی۔اداکار یاسر حسین نے لکھا کہ ‘اقرا کل جو تم نے کیا اس کے بعد سے میں آپ سے اب مزید محبت کرتا ہوں، یہ بات آپ سب کو بتانا ضروری نہیں ہے کیونکہ یہ ایک بہترین کام ہے، کل اقرا نے ایک رنگ گورا کرنے والی کریم کا اشتہار کرنے سے منع کردیا، جو کہ معاشرے میں احساس کمتری کو فروغ دینے کے بہت سارے پیسے بھی دے رہے تھے‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“اقرا عزیز نے اشتہار کو ’نامناسب‘ قرار دے کر پیشکش ٹھکرادی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice…good work by Iqra Aziz. I appreciate your work