ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی۔ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی علالت کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبریں زیر گردش ہیں۔تاہم ڈاکٹرعبدالقدیرخان فیس بک ذریعے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی۔فیس بک پوسٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر شیئر کرکے وضاحت دی گئی ہے کہ ’میرے پاکستانیوں: السلام وعلیکم! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں سلامت ہوں. میرے مرنے کی خبریں فیس بک پر میرے اور ملک دشمن عناصر لگا رہے ہیں‘۔اس پوسٹ پر تمام صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ کو طویل عمر سے نوازے اور ملک کو دشمنوں کے شر سے دور رکھے‘۔یاد رہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کردار ناقابل فراموش ہیں، ان کی شاندار خدمات پر انہیں 14 اگست 1996ء میں صدر پاکستان فاروق لغاری نے پاکستان کے سب سے بڑے سِول اعزاز نشانِ امتیاز سے نوازا تھا جب کہ 1989ء میں ہلال امتیاز کا تمغہ بھی ان کو نوازا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments