راولپنڈی: بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر افواج پاکستان کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں، بھارتی فوجی کمانڈرز کو مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول کرنے میں ناکامی پر یہ مایوسی ہے، اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر سے متعلق غیرذمہ دارانہ باتیں کررہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مبینہ دہشتگردوں کے کیمپ کی موجودگی کا الزام فالس فلیگ آپریشن اور مہم جوئی کا بہانہ ہے، اگر اس کی کوشش کی گئی تو یہ خطے کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی قیمت پر کسی جارحیت اور مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ بالاکوٹ میں تربیتی کیمپ موجود ہیں اور 500 لوگ کشمیر میں داخل ہونے کے تیار ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments