وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے زلزے سے متعلق اپنے بیان کی ایک اور بار وضاحت کردی۔میرپور آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سوشل میڈیا سے متعلق میری غیر رسمی گفتگو کو زلزلے سے جوڑا گیا جس کی مذمت کرتی ہوں، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بیان بازی، بہتان تراشی اور کیچڑ اچھالنے کی بجائے زخمیوں کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اسلام آباد میں ہونے والی سوشل میڈیا کانفرنس میں زلزلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’زلزلہ نشانی ہے جب تبدیلی آتی ہے، نیچے (زمین) پر بیتابی ہوتی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی ہے، اس کو بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں‘۔فردوس عاشق اعوان کے بیان پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments