پڑھنے لکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور انسان جب تک اس دنیا میں موجود ہے اسے علم کا حصول جاری رکھنا چاہیے اور اس مثال کو ملائیشیا کے شہری نےسچ کردکھایا۔ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 87 سالہ ضعیف العمر نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کردیا اور نوجوان ان سے متاثر ہونے لگے۔87 سالہ ضعیف شخص کی پوتی نیز نامی لڑکی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دادا کے کانووکیشن کی تصاویر شئیر کیں جس میں ان کے دادا نے سر پر کیپ اور گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ’میرے دادا نے 87 سال کی عمر میں ’انگلش لینگویج ٹیچنگ‘ کی ڈگری حاصل کی ہے‘انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے کانووکیشن میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے مگر سب نے ان سے بہت اسرار کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی ڈگری لینے کے لیے کانووکیشن میں شرکت کی۔ان کی پوتی کا کہنا تھا کہ میرے دادا کو ڈگری کی کوئی پروا نہیں تھی، انہیں صرف پڑھائی سے بہت محبت اور لگن تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔سوشل میڈیا پر نیز کے ٹوئٹ کو اب تک 24 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے، ہر شخص ان کے دادا کی تعریف کررہا ہے اور ان سے بے حد متاثر ہورہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“ملائیشین شہری نے 87 سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کرلیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
its so nice i appreciated..congress