پاکستانی ہدایتکاروں نے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی پر ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔حال ہی میں پاکستانی ہدایتکار حسیب حسن نے اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کے ساتھ بھارتی پروڈیوسر کے لیے ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ بنائی ہے جو کہ تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے۔اس حوالے سے چند پاکستانی ہدایت کاروں کا کہنا ہے اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر بھارتی آرٹسٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں لہٰذا ان پر پابندی عائد کی جائے۔اس تمام تر صورتحال پر پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چوہدری اعجاز کا کہنا ہے کہ ان فنکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جو موجودہ صورتحال کے باوجود بھی بھارتی پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔دوسری جانب اداکارہ ثناء فخر نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔واضح رہے کہ بھارت کی سنیما انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور دیگر عملے پر مشتمل آل انڈیا سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ دونوں ممالک کی جانب سے مواد نشر کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔یاد رہے کہ اداکار و گلوکار احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی کے ساتھ گزشتہ ماہ قبل باضابطہ طور پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“احد رضا میر اور سجل علی پر پابندی لگانے کا مطالبہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
oops sad news
http://www.fashiontrends.pk