اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات دینے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شاہد خاقان عباسی کو ناساز طبعیت کی بنا پر جیل میں الگ رکھا جائے، پرہیزی کھانے کیلئے جیل میں خانساماں رکھنے کی اجازت دی جائے، اے سی، فریج، ٹی وی، ٹی کیٹل، ٹوسٹر، اوون کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔درخواست میں کرسی، کمپیوٹر، پرنٹر اور جیل سے دو مددگار بھی طلب کیے گئے جب کہ اخبار، کتابیں اور دیگر اشیا اپنےخرچے پر رکھنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں سابق وزیراعظم کو اہلیہ، بیٹوں، بہو، بہنوں اور کزنز سے ملاقات کرنے کی اجازت کے لیے 13 افراد کے نام دیے گئے تھے۔عدالت نے درخواست پر وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور اپنے حکم میں کہا ہےکہ آصف زرداری کو جیل میں جو سہولیات دی جا رہی ہیں وہی شاہد خاقان عباسی کو بھی دی جائیں۔واضح رہےکہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں ان دنوں نیب کی حراست میں ہیں جنہیں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments