اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی کی رواں ماہ ریلیز کی جانے فلم ’دُرج‘ پر سینسر بورڈ کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی۔شمعون عباسی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سینما انڈسٹری کو رواں ماہ کچھ مختلف دیکھنے کو ملے گا۔اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی کی تجسس خیز فلم ’دُرج‘ کو رواں سال 11 اکتوبر کو دنیا بھر میں جب کہ 18 اکتوبر کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا اور فلم کو عالمی کانز فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جانا تھا۔فلم ’دُرج‘ پر حال ہی میں تمام سینسر بورڈ کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم پابندی عائد کرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔فلم ’دُرج‘ کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ بہت سارے اداکاروں نے اس فلم کو بنانے کے عمل کے دوران چھوڑ دیا تھا، کچھ میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ پہاڑوں پرسخت دھوپ میں عکس بندی کرسکیں جب کہ کچھ لوگ اس فلم پر یقین ہی نہیں کرتے تھے ۔واضح رہے کہ ’دُرج‘ کی ہدایات کاری بھی شمعون عباسی نے کی ہے اور اس کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے، لم میں مرکزی کردار بھی شمعون عباسی نے ہی کیا ہے اور ان کے ساتھ دیگر کاسٹ میں مائرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“شمعون عباسی کی فلم ’دُرج‘ پر پابندی عائد” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
why banned this movie
http://watchonlinemovie.com.pk/