کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد سلیم پر مشتمل سنگل بینچ نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر سماعت کی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے چوہدری وسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مجموعی طور پر 100 گواہان میں سے 42 نے ایف آئی اے کے خلاف گواہی دی جب کہ ایف اے کی طرف سے 58 گواہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا۔عدلت نے بینکنگ کورٹ کا تمام ملزمان کی بریت کا فیصلہ برقرار رکھا اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔بری ہونے والوں میں عبدالعزیز پولانی، الطاف خانانی، ذکیرہ جاوید قاسم، حنیف کالیا، مناف کالیا، جاوید خانانی اور عاطف پولانی شامل ہیں، ان افراد پر 55 کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments