پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان نے بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم ’عاشقی 2‘ کی پیشکش قبول نا کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔جنید خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں 2013 کی بالی وڈ فلم ’عاشقی 2‘ کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مہیش بھٹ کو ’عاشقی 2‘ کے لیے پاکستان سے اداکار چاہیے تھا جس کے لیے انہوں نے ایک آن لائن مقابلہ کیا، انہیں فلم کے لیے ایسا اداکار چاہیے تھا جسے بھارت میں کوئی نہ جانتا ہو، ساتھ ہی اسے اداکاری اور گلوکاری دونوں آتی ہوں، اس لیے مجھے فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔جنید خان نے مزید بتایا کہ ’جب میں نے بعد میں فلم دیکھی تو افسوس ہوا کیونکہ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا مہیش بھٹ کی پروڈکشن تھی ساتھ ہی فلم کے گانے بھی بے حد زبردست تھے‘۔خیال رہے کہ جنید خان شوبز انڈسٹری میں گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھا رہے ہیں۔جنید خان کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ بھی پرفارم کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ جیو کی ڈرامہ سیریل ’یاریاں‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل ر ہی ہے۔واضح رہے کہ بالی وڈ فلم ’عاشقی 2‘ 2013 کی مقبول فلم تھی جس میں اداکارہ شردھا کپور نے ڈیبیو دیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“جنید خان کو عاشقی 2 کی آفر قبول نہ کرنے پر پچھتاوا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
Junaid khan is such a talented actor of Pakistani showbiz industry