لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود مریم نواز کو جیل میں بیٹر کلاس فراہم نہیں کی گئی۔ڈاکٹر عدنان خان نے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے، مریم نواز کو چھوٹے سے سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے کھٹملوں اور مچھروں سے متاثرہ سیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، ان پر کھانا اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی گھر سے منگوانے پر پابندی ہے۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ جیل قوانین کے مطابق بیٹر کلاس مریم نواز کا حق ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments