سنوچندا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز اب سلور اسکرین پر ڈیبیو کے لیے فلم ’ہاف فرائے‘ میں منگیتر یاسر حسین کے ساتھ انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔رانجھا رانجھا کردی اور سنو چندا میں کمال کی اداکاری دکھانے کے بعد اقراء عزیز ڈیبیو فلم میں اپنی حقیقی جوڑی یعنی یاسر حسین کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ابو علیہا کی تحریر کردہ اور ہدایت کاری میں بننے والی ‘ہاف فرائے’ کامیڈی ایکشن فلم ہوگی جس میں یاسر حسین اور ان کی منگیتر اقراء عزیز مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔اداکارہ اقراء عزیز اس سے پہلے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ فلم انڈسٹری میں بھی قدم جمانے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب اداکارہ اقراء عزیز کے منگیتر یاسر حسین دو برس بعد فلم ‘ہاف فرائے’ سے بڑی اسکرین پر واپسی کریں گے، اس سے قبل وہ ‘کراچی سے لاہور’ اور ‘لاہور سے آگے’ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔فلم ‘ہاف فرائے’ میں یاسر حسین اور اقراء عزیز کے علاوہ اداکارہ فریال محمود اور فیضان خواجہ بھی ساتھ کام کریں گے۔ابو علیہا کی فلم ’ہاف فرائے‘ آئندہ سال 2020 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے مداح ان دونوں کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت بے تاب ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“اقراء عزیز سلور اسکرین پر ڈیبیو کے لیے تیار” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
iqra aziz is a good actor
http://www.fashiontrends.pk