پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کر دیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کسی بھی وقت بلیک لسٹ ہو جائے گا۔پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کی پاکستان سے متعلق پروسیڈنگز پر اثرانداز ہو رہا ہے، بھارت ایشیاء پیسفک گروپ میں اپنی معاون چیئرمین شپ کا غلط استعمال کر رہا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے، توقع ہے کہ ارکان بھارت کی ان گمراہ کن سازشوں میں نہیں آئیں گے اور بھارت کی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو مسترد کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments