پاکستان انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ یشمہ گِل کا کہنا ہے کہ زندگی میں اچانک جو کچھ اچھی چیزیں ہوئیں وہ صرف اللّٰہ تعالیٰ سے تعلق کی وجہ سے ہوئیں۔شوبز کی دنیا میں چند سال پہلے قدم رکھنے والی اداکارہ یشمہ گِل نے حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ کے ڈیجیٹل شو میں اپنی زندگی کی کہانی سنائی اور بتایا کہ کس طرح سے وہ لادینیت سے مذہب کی طرف مائل ہوئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ پہلے وہ اللّٰہ کی ذات پر اور اس کی موجودگی پر یقین نہیں رکھتی تھیں اور ان کا ایمان بے حد کمزور تھا، پھر وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اللّٰہ کی موجودگی پر یقین کرنا شروع کیا، ان کا کہنا تھا کہ اب میں دین اسلام پر عمل کرنے کی کوشش کرنے والوں میں سے ایک ہوں۔یشمہ گِل نے اپنی زندگی کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ کم عمری میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی اور ہر چیز کو اپنے نظریے سے دیکھتی تھی، سوچتی تھی کہ اگر اللّٰہ واقعی ہے تو میری تمام تر پریشانیاں کیوں حل نہیں ہوتیں؟انہوں نے بتایا کہ مذہب کی طرف راغب کرنے میں ان کی دوست وردا کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جب میں اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے لیے آسٹریلیا گئی تو وہاں میری ایک ایسی لڑکی سے ملاقات ہوئی جس کا نام وردا تھا اور وہ حجاب کرتی تھی، اسے دیکھنے کے بعد ہی میرے ذہن میں فوراً یہ خیال آیا کہ میں کبھی بھی اس کی دوست نہیں بن سکتی کیوں ہماری سوچ بہت مختلف ہے مگر جب میں نے اس کے ساتھ کچھ وقت گزارا تو وہ ایک اچھی انسان ثابت ہوئی اور پھر ہماری دوستی ہو گئی۔ثمینہ پیرزادہ کے شو میں اداکارہ یشمہ گِل نے بتایا کہ میری دوست وردا نے مجھ سے کہا کہ رمضان آنے والے ہیں تو تم نے پورے مہینے روزے رکھنے ہیں اور 5 وقت کی نماز ادا کرنی ہے ایسا کرنے کے بعد تمہیں اپنے اندر خود ہی فرق محسوس ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“اللّٰہ سے تعلق کی وجہ سے زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئیں: اداکارہ یشمہ گِل” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
she is such a talented actress of Pakistani showbiz industry