سائیکل چلا کر جان کو جوکھوں میں ڈال کر کسی مشکل اور کٹھن راستے کو پار کرنے کا جنونی شوق بہت سے لوگ رکھتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی ایسی خاتون کے بارے میں سنا ہے جو کہ ضعیف ہونے کے باوجود بھی اس طرح کے خطرناک شوق رکھتی ہوں؟بولیویا میں واقع یہ ’ ڈیتھ روڈ‘ جو کہ نام سے ہی ظاہر ہورہا ہے کہ یہ کتنا خطرناک ہوسکتا ہے، یہ دنیا کی سب سے خطرناک سڑک ہے جو کہ تقریباً 11,000 فٹ بلند ہے اور اس کی بلندی بالکل سیدھی ہے۔اس اونچائی والی سڑک پر آس پاس پہاڑ کی چوٹیاں برف سے ڈھکی ہوئی ہوتی ہیں۔اگر یہاں کے موسم کے اعتبار سے بات کی جائے تو آئے دن بارش، دُھند، لینڈسلائیڈنگ عام سی بات ہے اور ان تمام تر حالات کی وجہ سے یہاں جانے والے بہت سے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔بولیویا کے 60 کلومیٹر طویل اس ڈیتھ روڈ کی ’اسکائے ریس‘ بے حد مشہور ہے جو کہ ایک انتہائی خطرناک سائیکل ریس سمجھی جاتی ہے۔70 سالہ میرتھا منوز اس اسکائے ریس میں حصہ لینے والی سب سے ضعیف العمر خاتون تھیں اور ان کی کئی برسوں سے یہ خواہش تھی۔ میرتھا منوز کے بیٹے کا کچھ عرصہ قبل اچانک انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد ان کا کہنا تھا سائیکل چلانے سے انہیں اپنے اندر کے دکھ کو کم کرنے اور اپنے آپ کو حوصلہ دینے میں مدد ملتی ہے۔بیٹے کے انتقال کے بعد میرتھا منوز نے ’ڈیتھ روڈ‘ پر سائیکلنگ کے حوالےسے اپنے گھر والوں اور اپنی ایک دوست جو کہ ماہر نفسیات تھیں ان سے مشورا لیا۔ جس کے بعد وہ اپنے سفر پر چل پڑیں اور خوش قسمتی سے انہوں نے اس اسکائے ریس میں کامیابی سے اپنا سفر طے کرکے سب کو حیران کردیا۔ریس ختم ہونے کے بعد انہوں نے بتایا کہ ’ڈیتھ روڈ‘ کا راستہ اوپر کی جانب سیدھی چڑھائی تھا اور اس راستے میں مجھے صرف اوپر کی جانب جانا تھا اور اس دوران آرام بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس طرح کی سائیکل ریس سے بہت لطف اندوز ہوتی ہیں اور ان کے 6 پوتی پوتے بھی ہیں اور وہ ان کے ساتھ بھی سائیکلنگ کرتی ہیں تاکہ ان میں بھی یہ شوق جنم لے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“سائیکل پر بولیویا کا ’ڈیتھ روڈ‘ پار کرنی والی بوڑھی خاتون” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
such a brave women