کراچی: 100 افراد کے قاتل ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر نے اپنی حالت کا ذمہ دار بانی ایم کیوایم کو ٹھہرادیا۔قتل کی واردتوں کی سینچری کرنےوالےایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر عبدالسلام نے اپنے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں پولیس، سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ آج وہ جس حالت میں ہے اس کا ذمہ ایم کیو ایم لندن کے بانی ہیں۔ٹارگٹ کلر کے مطابق میری ٹیم میں ندیم کے ماربل کے علاوہ گیارہ ٹیم ممبر تھے،جن میں سے چارساتھی مارے گئے۔ ہیں ،باقی پکڑے گئے ہیں، ٹارگٹ کلر ٹیم کے انچارج نادی ماربل نے میری نوکری عباسی شہید اسپتال میں لگوائی تھی، جہاں سے 21500 روپےتنخواہ ملتی ہے۔ملزم نے بتایا کہ اس نے پولیس اہلکار، پولیس کے مخبر، سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments