کراچی: احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔احتساب عدالت میں پی پی رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کر دیا جائے گا جب کہ احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی کے فرنٹ مین سمیت دیگر ملزمان مفرور ہو چکے اور سفری ریکارڈ کے مطابق آغا سراج درانی کے اہل خانہ امریکا گئے،۔نیب کے تفتیشی افسر نے 12 مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق ملزمان میں محمد عرفان، سید محمد شاہ، گل بہار لوہار بلوچ، شکیل احمد سومرو، غلام مرتضیٰ اور منور علی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments