پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان کا پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے لبنانی اداکارہ ڈینلا راحمے کے ساتھ عربی گانے پر انتہائی خوبصورت رقص سوشل میڈیا پر چھا گیا۔لبنانی اداکارہ ڈینیلا راحمے نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے رقص کی ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کی جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ انہوں نے اور ماہرہ نے پیرس میں گلوکار حسین الجسمی کی “نئی ہٹ” پر ساتھ رقص کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ڈینیلا نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’میری حسین ماہرہ مجھے تمہاری یاد آتی رہتی ہے‘۔اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں پیرس فیشن ویک 2019 ریمپ واک کی تھی جس میں ان کے ساتھ لبنانی اداکارہ ڈینیلا راحمے نے بھی واک کی تھی۔اس سے قبل بھی لبنانی اداکارہ نے ریمپ واک کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی جس میں وہ ماہرہ خان اور دیگر ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر واک کر رہی تھیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ اپنے ساتھ بہت سی متاثر کُن خواتین ساتھ ریمپ واک۔یاد رہے کہ چند روز قبل سپر اسٹار ماہرہ خان نے پیرس فیشن ویک 2019میں ریمپ پر دیدہ زیب واک کر کے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی۔اداکارہ ریمپ پر سفید شرٹ کے اوپر لیدر جیکٹ کے ساتھ کالے رنگ کی چمکدار تنگ جینز زیب تن کیے ’کارل لیگر فیلڈ‘ کے مخصوص ہئیر اسٹائل میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان کے علاوہ گلوکارہ کیملا کابیلو، بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن، اداکارہ ہیلن میرن ، ایوا لونگوریا اور امبر ہارڈ نے بھی ریمپ واک کی تھی۔پیرس فیشن ویک میں اداکارہ ماہرہ خان کی دیدہ زیب ریمپ واک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکا مچا دیا تھا اور ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ دیگر اداکاراؤں نے بھی انہیں بے حد سراہا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے معروف میک اپ برانڈ لوریل کی ایمبیسیڈر حیثیت سے ریمپ پر واک کی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“ماہرہ خان کا لبنانی اداکارہ کے ساتھ رقص سوشل میڈیا پر چھاگیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
so nice video