ملتان میں ایک شخص فائرنگ کرکے اپنے ہی دو بیٹوں، بیٹی اور نواسی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق تحصیل شجاع آباد میں خدا بخش نامی ملزم نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بیٹے سمیت بیٹی اور نواسی بھی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود دو افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم خدا بخش موقع سے فرار ہوگیا تھا جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم کے پاس آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات جاری ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments