میکسیکو میں 23 سالہ لڑکی یوگا کرتے ہوئے 6 منزلہ عمارت سے نیچے آگری۔میکسیکو کے شہر سین پیڈرو میں کالج کی طالبہ ایلکس کی چند ماہ پہلے کسی نے یوگا کرتے ہوئے ایک تصویر کھینچی تھی جس میں ایلکس بالکونی میں پاؤں موڑے اُلٹی لٹکی ہوئی تھیں۔اس خطرناک قسم کے یوگا کے دوران ایلکس اپنا توازن برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئیں جس کے نتیجے میں وہ 6 منزلہ عمارت سے نیچے جا گریں۔میکسیکو کے اخبار کے مطابق اتنی اونچائی سے گرنے کے بعد لڑکی کے جسم کی 110 ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جنہیں سرجن نے 11گھنٹے کے طویل اور کامیاب آپریشن کے بعد ٹھیک کیا اور خوش قسمتی سے لڑکی کی جان بچ گئی۔حادثے کے تقریباً 2 ماہ بعد لڑکی نے بتایا کہ اتنی زیادہ چوٹوں کے باوجود وہ صحت یاب ہو رہی ہے۔ڈاکٹرز کا کہناہے کہ ایلکس کی حال ہی میں کُہنی کی ایک سرجری کی گئی تھی تاکہ اس سے ان کے ہاتھوں اور بازوؤں کی نقل و حرکت بحال ہوسکے جب کہ ان کی روزانہ جسمانی تھراپی بھی کی جاتی ہے۔ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ الیکس کی مستقبل میں بھی متعدد سرجری کی جائیں گی تاکہ ان کا جسم مکمل طور پر ٹھیک ہوجائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments