اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ راج ناتھ سنگھ نے ہریانہ میں انتخابی ریلی میں اشتعال انگیز بیانات دیے ہیں، بھارتی وزیردفاع کا بیان بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان مخالف، انتہاپسندی اور طاقت کے نشے میں چُور سوچ کا عکاس ہے، پاکستان ان بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں لہٰذا دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہریانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اپنا رویہ ٹھیک کرلے ورنہ اس کے ٹکرے ٹکرے کردیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments