معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا ’Motion Sense‘ یعنی اشاروں سے چلنے کی خصوصیت رکھنے والا ’پکسل 4‘ اور ’پکسل 4XL‘ رواں ماہ کے آخر سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔گوگل کمپنی نے گزشتہ روز نیویارک میں نقب کشائی کی تقریب کے دوران ’پکسل 4‘ اور ’پکسل 4XL‘کا اعلان کیا جو کہ 5.7 اور 6.3 انچ کی ڈسپلے کے ساتھ 799 اور 899 ڈالرز میں اس ماہ کے اختتام میں صارفین کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔فون کے او ایل ای ڈی (OLED) ڈسپلے کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ صارفین کو اسکرولنگ اور بہتر طریقے سے گیم کھیلنے کے لیے مددگار ثابت ہوگی، صارفین اس فون کو آج سے ہی آرڈر کرسکتے ہیں جب کہ اس کی شپنگ 24 اکتوبر سے کی جائے گی۔دونوں اسمارٹ فون اینڈرائید 10 ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ فون کا خاص کیمرہ جو کہ 16 میگا پکسل اور 12.2 میگا پکسل ہوگا اس کے ’نائٹ موڈ‘ سے صارفین رات میں آسمان پر جگمگاتے ستاروں کو بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر سکیں گے، جو کہ اس سے قبل دیگر موبائل فون کے نائٹ موڈ فیچر سے نہیں ہوسکتے۔اس کے علاوہ فون کی کچھ خصوصیات چند ماہ پہلے لیک کر دی گئی تھیں جن کی تصدیق گوگل نے حال ہی میں ہونے والی تقریب میں کی جس میں فون کو ان لاک کرنے کے لیے ’فیس آٗی ڈی‘ کا فیچر شامل تھا۔’پکسل 4‘ اور ’پکسل 4XL‘ میں ایک ’Motion Sense‘ نامی خصوصیت بھی موجود ہے جس سے فون آپ کے ہاتھوں کے اشارے سمجھ کر کام کرے گا یعنی اس کے لیے آپ کو فون کو چھونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
2 تبصرے “اشاروں سے چلنے والا گوگل کا جدید اسمارٹ فون”
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
so nice smart phone
great
http://www.mobile-phone.pk/usedmobiles