کراچی بھر کے فائر فائٹرز کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔فائر فائٹر ویلفئیر آرگنائزیشن کے مطابق فائر بریگیڈ ملازمین نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔فائر فائٹرز کی جانب سے کراچی کے تمام اسٹیشنز پر متفقہ فیصلے کے تحت کام چھوڑ ہڑتال کی جا رہی ہے۔ملازمین کا کہنا ہے فائر فائٹرز اب کسی بھی حادثے کی صورت میں اسٹیشن سے فائر ٹینڈرز نہیں نکالیں گے۔ملازمین کا مؤقف ہے کہ گزشتہ 17ماہ سے فائر رسک الاونس نہیں ملا، اس وقت تک کام شروع نہیں کریں گے جب تک فائر رسک الاؤنس نہیں ملتا۔فائرفائٹر ویلفئیر آرگنائزیشن کے مطابق ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی اور 3 ماہ سے تنخواہ میں ہونے والا اضافہ بھی نہیں ملا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments